ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / عالمی خبریں / پی ایم مودی کی تقریر کو راجناتھ نے بتایا کہ ہم وطنوں کی روح کو چھونے والا

پی ایم مودی کی تقریر کو راجناتھ نے بتایا کہ ہم وطنوں کی روح کو چھونے والا

Thu, 17 Aug 2017 22:27:49  SO Admin   S.O. News Service

نئی دہلی،17اگست(ایس او نیوز/آئی این ایس انڈیا)مرکزی وزیر داخلہ راج ناتھ سنگھ نے بلاگ لکھ کرنریندر مودی کے 15 اگست کو لال قلعہ سے کی گئی تقریر کی جم کر تعریف کی ہے۔انہوں نے لکھا ہے کہ یوم آزادی کے موقع پرکی گئی اب تک کی تقاریر یہ اس بار کا بالکل مختلف اور یہ ہم وطنوں کی روح کو چھو والی تھی۔وزیر اعظم نے ملک کی آزادی کے شہیدوں کی قربانی کو یاد کرتے ہوئے آزادی کی جدوجہد کو ایک علامت کے طور پیش کیا، جنہوں نے اس بات کو یقینی بنایا کہ ہم بے خوف طور پر آزاد رہیں۔
پی ایم نے گورکھپور سانحہ سے متاثروں کے ساتھ ہمدردی دکھائی اور حال ہی میں قدرتی آفات جیسے سیلاب اور مٹی کے تودے گرنے جیسے ملک کے کئی حصوں پر اثر پڑا۔راج ناتھ سنگھ نے یہ بھی لکھا ہے کہ وزیر اعظم نے جب کہا کہ کوئی گالی نہ گولی مسئلہ کشمیر کی پیچیدگیوں کو حل کر سکتی ہے بلکہ صرف عام کشمیری کو گلے لگانے سے حل کیا جا سکتا ہے۔ مرکز اپنے یقین میں ہے کہ عام کشمیری امن عمل میں ایک فعال حصہ دار بننا چاہتا ہے۔مودی نے خواتین کے ساتھ یکجہتی بھی اظہار کیا، جو تین طلاق کے خلاف لڑ رہی ہیں اور ان خواتین کی جرات کی تعریف کی جنہوں نے اپنے حقوق کے لئے خود کوکھڑا کیا، ہماری حکومت خواتین کی فلاح و بہبود اور ان کی بھلائی سے متعلق مسائل پر انتہائی حساس ہے۔ وزیر اعظم نے ایک نئے ہندوستان - کرپشن، غربت، دہشت گردی، نسل پرستی اور فرقہ واریت سے آزاد ہندوستان کے اپنے نقطہ نظر پر بھی تفصیل سے بتایا۔
 


Share: